MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

برفباری سے متاثرہ شاہراہوں پر بھاری مشینری پہنچا کر رسپانس سینٹر قائم کردیے، وزیر داخلہ بلوچستان

1 261

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی وزیر داخلہ،و پی ڈی ایم اے میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ کان مہترزئی،لکپاس اور دیگر مقامات پر برفباری کے باعث مسافروں اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاتھا حکومت نے ان مقامات سمیت دیگر مقامات پر عوام کی سہولت کیلئے ہیوی مشینری اور اپنے رسپانس سینٹر قائم کئے ہیں تاکہ لوگوں کو بروقت مشکلات سے نجات دلائی جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوکان مہتر زئی کے مختصر دورہ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جہاں پر محکمہ پی ڈی ایم اے کے ایمرجنسی سینٹر برائے برفباری کا افتتاح بھی کیاڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر نے وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ ایمرجنسی رسپانس سینٹر 48کمروں پر مشتمل اور اس میں تمام تر سہولیات دستیاب ہیں اور ایمرجنسی رسپونس سینٹر میں 4 سے 5 سو لوگوں کو ریسکیو کرنے کی گنجائش بھی ہے ڈائریکٹرجنرل کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی رسپونس سنٹر میں تمام فوڈ آئٹمز دستیاب ہوں گے اوراس پروجیکٹ کو 2020 میں شروع کیا گیا تھا اس موقع پر ڈاٹریکٹر پی ڈی ایم اے عطااللہ مینگل،ڈپٹی ڈائریکٹر فصیل طارق،ڈپٹی ڈاٹریکٹر فصیل پانیزئی و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے آفیسران اور اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کان ایمرجنسی رسپانس سینٹر کا قیام ترقی کی جانب ایک اور قدم ہے سینٹر کے قیام کا مقصد برفباری اور بارشوں کے دوران عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے جبکہ برفباری میں کان مہترزئی شاہراہ کی بندش سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وزیر داخلہ میر ضیا کا کہنا تھا کہ کان مہترزئی کے مقام قائم سینٹر میں شاہراہوں کی بحالی کے لیے مشینری بھی موجود ہے سینٹر کے قیام سے مسافروں کی مشکلات میں کافی حدتک سہولت میسر ہوگی انہوں نے کہا کہ زیارت،قلات، پشین، لکپاس، اور کولپور میں بھی ایمرجنسی قیام گاہ بنارہے ہیں گذشتہ روز برفباری کے دوران کان مہترزئی کی شاہراہ ہر قسم کی آمد رفت کیلے کھلی رہی وزیر داخلہ میر ضیا کا مزید کہنا تھا کہ کان مہترزئی میں ایمرجنسی قیام گاہ کے قیام مقصدسیاحوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)محکمہ داخلہ بلوچستان نے بارکھان واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.