MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان میں رواں سال مہنگائی کی شرح 20 فیصد سے نیچے آ جانے کی پیشن گوئی

1 317

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 19.9فیصد تک رہنے کا امکان ہے، پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑھنے کا خدشہ ہے، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کا امکان ہے۔ سماء نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 19.9فیصد تک رہنے کا امکان ہے، پاکستان میں مہنگائی بے روزگاری بڑھنے کا خدشہ ہے، اس سال بے روزگاری کی شرح 6.2سے بڑھ کر 6.4 فیصد تک جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کا امکان ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.6 فیصد سے کم ہوکر 2.5 فیصد تک محدود رہے گا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آئی ایم ایف نے رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، گزشتہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد رہی تھی۔ 06 اکتوبر کو عالمی بینک نے بھی رواں سال مہنگائی میں اضافے اور شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی کی،عالمی بینک نے پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ میں بتایا کہ رواں سال معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، عالمی بینک نے آئندہ سال شرح نمو 3.2 فیصد پر پہنچنے کا تخمینہ ہے۔

- Advertisement -

رواں سال مہنگائی کی شرح 23 فیصد رہنے کا امکان ہے، بجلی مہنگی اور روپے کی قدر گرنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث بھی مہنگائی پر اثرات پڑے ہیں، حالیہ سیلاب کے باعث معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ موڈیز کی ریٹنگ سے گھبرائیں نہیں، کل بات ہوئی ہے، موڈیز سے کہا ہے کہ گنجائش نکالیں ورنہ اگلے ہفتے ملاقات ہے جواب دوں گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] انیوز)ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں 1.09 فیصد کا اضافہ ہواجس سے مہنگائی کی مجموعی شرح 30.60 […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.