MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

زیارت میں برف باری، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی بڑھ گئی، لکڑیوں کی مانگ اور قیمت میں اضافہ

0 638

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

زیارت (مسائل نیوز) زیارت زیرو پوائنٹ پر برف باری سنجاوی بٹے تیر پر بارش سے زیارت سنجاوی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ اتوار اورسموار کی درمیانی شب وادی زیارت کے زیروپوائنٹ پر برف باری اور سنجاوی کے علاقے بٹے تیر میں ہلکی ہلکی بارش اور دن بھر سرد ہواؤں سے زیارت اور سنجاوی میں موسم انہتائی سرد سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے سرے شام زیارت اور سنجاوی شہر سنسان دکانداروں شہریوں نے شام سے پہلے دکانیں بند اور گھروں کا رخ کرلیا سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی زیارت سنجاوی کے مکینوں نے انگھی ٹیاں اور گرم ملبوسات نکال لیں دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی کوئلہ اور سوکھی لکڑیوں کی مانگ میں اضافہ دیکھ کر قیمتوں کو بھی پر لگ گئی۔یاد رہے زیارت سنجاوی میں سردیوں کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی زیارت سنجاوی کے بہت سے گھرانے گرم علاقوں کی طرف نکل مکانی کرتے ہیں جو رہے جاتے ہیں وہ لاندی کرتے ہیں اور سردیوں کو دور کرتے ہیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.