MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اتحادی حکومت کا احتساب کے لیے نیا ادارہ بنانے پر غور

7 253

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے تاہم اسمبلیاں توڑنا مسئلے کا حل نہیں، معیشت کو استحکام دینا ہو گا۔انہوں نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا حال دیکھنا ہے تو عدالتوں میں آکر دیکھیں، لوگوں کی تذلیل کے لیے جھوٹے کیسز بنائے گئے۔
ملک میں احتساب کا نیا ادارہ بنانا ہو گا، اتحادی حکومت کے درمیان اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کیسز بے شک چلتے رہیں، عمران خان بھی اپنے کیسز کا سامنا کریں اور چئیرمین نیب بھی عدالتوں کے سامنے پیش ہوں۔قبل ازیں سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا موجودہ معاشی بحران کا حل نہیں ہے۔

- Advertisement -

قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد کے دفتر کے باہر میڈیا نمائندگان کی طرف سے معاشی بحران پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ حکومت کے ساتھ بیٹھ کر معاشی بحران کا حل اخذ کریں جبکہ حکومت معاملات پر قابو پانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال اس وقت تک بہتر نہیں ہو سکتی جب تک تمام سیاسی جماعتیں ایک میز پر بیٹھ کر گفتگو نہیں کرتیں۔
سابق وزیر اعظم کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب روپے کی قدر میں بڑی کمی آئی ہے اور اسٹاک مارکیٹ کو ایندھن پر سبسڈی کو برقرار رکھنے کے حکومتی فیصلے کی وجہ سے گراوٹ کا سامنا ہے، جس کا سابق حکومت نے آغاز کیا تھا،عین اسی وقت سابق وزیر اعظم عمران خان مسلسل اس بات کو دہرا رہے ہیں کہ نئے اتنخابات ہی معاشی بحران کا واحد حل ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا کہ موجودہ معاشی تباہی چار برس پہلے شروع ہوئی جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی۔
انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں معاشی بدحالی کا ذمہ دار واحد شخص عمران خان ہے اور آپ حکومت سے یہ توقع نہیں کر سکتے کہ جو چیزیں آپ نے تباہ کیں وہ موجودہ حکومت فی الفور ٹھیک کردے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

7 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) حکومتی بڑی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم سے کئی فیصلوں پر گلے […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین آفتاب سلطان نے بھی نیب افسران کے […]

  3. […] نیوز) قومی احتساب بیورو ایون فیلڈ ریفرنس میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی […]

  4. […] آباد (مسائل نیوز) قومی ادارہ احتساب نے تمام سابق صدور اور وزراء اعظم کے کیسز میگا کرپشن […]

  5. […] آباد (مسائل نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)نے خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹرز کے استعمال […]

  6. […] نیوز) قومی احتساب بیورو ( نیب) نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرح […]

  7. […] نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.