MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان سائفر کا ڈرامہ رچانے کے بعد امریکیوں کے پاؤں پڑ گئے

1 230

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائفر پر قوم کو تباہ کرنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی امریکیوں کے پاؤں پڑ گئے۔عمران خان نے ڈرامہ اور سازش کی،اب کہتے ہیں غلطی ہوگئی۔ سلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سائفر پر ڈرامہ بازی سب کے سامنے عیاں ہو گئی،عمران خان نے توشہ خانہ میں کیا کیا۔
ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے اور ہم عمران خان کو کوئی اسے اسپیس نہیں دیں گے۔گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی میں بل پیش کردیا کہ ہیلی کاپٹر پر حساب کتاب نہیں ہوسکتا۔ہم پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے،شریف فیملی کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔
ہماے ساتھ عمران خان نے جو کچھ کیا سب کے سامنے ہے،سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال پر دباؤ ڈال کر ہمارے خلاف کیسز بنوائے گئے۔

- Advertisement -

انکا کہنا تھا کہ بشیر میمن نے بتایا کہ کس طرح ان پر عمران خان دباؤ ڈالتے تھے،شہزاد اکبر آج کل نظر نہیں آتے،بیرون ملک فرار ہیں ہم پر برطانیہ میں 18ماہ بے بنیاد مقدمہ چلتا رہا۔ہم نے سامنا کیا اور سرخرو ہوئے،این سی اے میں حکومت پاکستان کے کہنے پر ہمارے خلاف کیس بنا۔شہزاد اکبر اس سلسلے میں لندن کے چکر کاٹتے رہے۔ سلیمان شہباز نے کہا کہ این سی اے نے مجھے اور شہباز شریف سے تحقیقات کیں،این سی اے نے کہا کہ سلیمان شہباز اور شہباز شریف کا کوئی ثبوت نہیں۔
عمران خان کو جواب دینا ہے،عمران خان کہتے تھے کہ ایف آئی اے میرے ماتحت ہے۔قوم بھول گئی کہ عمران خان نے پرویز مشرف کے ریفرنڈم کو ووٹ دیا اور پھر خلاف ہوا۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے سلیمان شہباز کی درخواست پر سماعت کی،سلیمان شہباز اور انکے وکیل امجد پرویزعدالت میں پیش ہوئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی اسی ماہ تحلیل ہونے جارہی ہے، […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.