MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کو درست قرار دے دیا

0 48

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کا انتخاب درست قرار دے دیا۔

جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ شہری محمد علی کنرانی کی جانب سے ایمل ولی خان کے سینیٹر منتخب ہونے کے عمل کو چیلنج کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں قرار دیا کہ سینیٹ انتخابات کے تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں، اس لیے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کی جاتی ہے۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

سینیٹر ایمل ولی خان کی جانب سے کیس کی پیروی معروف قانون دان سنگین خان ایڈووکیٹ نے کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.