MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی

1 216

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزارت داخلہ نے ملک میں 11 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات اور کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے لیے رینجرز، فوج اور ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دے دی، پاک فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی‘ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پاک فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی، رینجرز یا ایف سی کے اہلکار تمام پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات ہوں گے، ضمنی انتخابات کے لئے تعیناتیاں 15 تا 17 اکتوبر تک ہوں گی اور الیکشن کمیشن کی ڈیمانڈ کے تحت اہلکار فراہم کئے جائیں گے۔
مراسلہ سے معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن اجلاس میں وزارت دفاع اور افواج پاکستان کے نمائندے نے فوج ایف سی اور رینجرز تعینات کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، جس کے باعث کراچی ڈویژن کے تمام 7 اضلاع میں 23 اکتوبر کو شیڈول بلدیاتی انتخابات کے لئے بھی فوج کیو آر ایف پر ہوگی جب کہ سندھ رینجرز کے اہلکار کراچی ڈویژن کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوں گے۔
واضح رہے کہ 16 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 237 ملیر کراچی، این اے 239 کورنگی کراچی، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 157 ملتان اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 241 بہاولنگر اور پی پی 209 خانیوال میں ضمنی انتخابات شیڈول ہیں۔ گزشتہ روز ضمنی انتخاب کے حوالے سے حلقوں میں پاک فوج کی تعیناتی کے لیے رابطہ کیا گیا، ترجمان الیکشن کمیشن سندھ نے کہا کہ ضمنی انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا، اس لیے حلقوں میں پاک فوج کی تعیناتی کے لیے رابطہ کیا اور ناخوشگوار صورتحال سےنمٹنےکےلیے پاک فوج کےجوان الرٹ رہیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات کے التوا کے لیے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھتے ہوئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.