MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان چاہتے تھے سرفراز چیمہ کو وزارت داخلہ دی جائے‘ہاشم ڈوگرکھل کر بول پڑے

3 243

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے تھے کہ عمر سرفراز چیمہ صاحب کو وزارت داخلہ دی جائے۔عمران خان کا حکم سر آنکھوں پر، اس لیے پنجاب کی وزارت داخلہ چھوڑ دی ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر عمران

- Advertisement -

خان حکم دیں گے تو وہ سیاست ہی چھوڑ دیں گے۔قبل ازیں اپنے بیان میں ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ میں نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے اور ہمیشہ عمران خان کا وفادار رہوں گا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کرپشن کیسز میں بریت کی بہار سے ’’این آر او ٹو‘‘کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ، احتساب کے ادارے اگر ایسے ہی مافیاز کی تابعداری کریں گے تو ملک کا مستقبل تاریک ہی رہے گا،72سالہ اعظم سواتی کی گرفتاری اور ان پر بد ترین تشدد قابل مذمت ہے ،ہم واضح کرنا چاہتے ہیںکہ اسٹیٹس کو کی حامل قوتیں جس طرح کے مرضی اوچھے ہتھکنڈے آزما لیں ہم جھکنے والے نہیں ہیں۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے نے شریفوں کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے ، عمران خان اسی کرپٹ اور بوسیدہ نظام کے خلاف لازوال اورتاریخی جدوجہد کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ایف آئی اے کی پراسیکیوشن میں قانون کی طرفداری کی بجائے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری نظر آئی،بریت کے فیصلوں پر لٹیروں اور ڈاکوئوں کی خوشیاں عارضی ثابت ہوں گی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کرپٹ ہوتا تو نوازشریف کی طرح […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) وزارت داخلہ نے ضمنی انتخابات میں دہشتگردی سے متعلق الیکشن کمیشن کو […]

  3. […] (مسائل نیوز) پنجاب کے سابق وزیر داخلہ کرنل (ر)ہاشم ڈوگر کو پنجاب کابینہ میں نئی ذمہ داری دے دی گئی۔ وزیر اعلی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.