MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ممنوعہ فنڈنگ کیس،حامد زمان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس

0 219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) سیشن کورٹ نے حامد زمان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے کل جواب طلب کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فارن فنڈنگ کیس میں گرفتار حامد زمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج نے حامد زمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے حامد زمان کو سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مقدمے میں گرفتار کیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیش مکمل ہونے پر حامد زمان کو جیل بھیج رکھا ہے۔حامد زمان کے جسمانی ریمانڈ کے دوران بھی تفتیشی افسر کچھ برآمد نہیں کر سکا تھا۔مقدمہ میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے،حامد زمان کو بلا جواز اور غیر معینہ مدت تک جیل میں بطور سزا نہیں رکھا جا سکتا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ تحریک اںصاف کے رہنما حامد زمان جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل میں ہیں اور گزشتہ دنوں لاہور کی مقامی عدالت میں حامد زمان کیخلاف سماعت ہوئی،ایف آئی اے نے حامد زمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

- Advertisement -

ایف آئی اے نے حامد زمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور پی ٹی آئی رہنما کا مزید 12 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا گیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کر دی اور حامد زمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو مقررہ وقت میں چالان پیش کرنے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں عدالت نے حامد زمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈر پر ایف آئی اے کے حوالے کیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا تھا۔عدالت نے ایف آئی اے کو حامد زمان کو دوبارہ پیر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسے میں عدالت میں حامد زمان کیخلاف سماعت ہوئی،ایف آئی اے نے حامد زمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضٰی ورک کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے حامد زمان کی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ جو رقم منگوائی گئی اس کو بطور سیاسی مقاصد استعمال کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.