MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سرکاری اراضی انتقال کیس میں الزامات غلط قرار،عثمان بزدار بری

1 290

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈیرہ غازی خان (مسائل نیوز)صوبہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو جعلی اراضی انتقال کیس میں بری کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف کیس کی سماعت اسپیشل جج اینٹی کرپشن نوید احمد قریشی نے کی، جہاں عثمان بزدار بھی عدالت میں پیش ہوئے کیوں کہ عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں پر 900 کینال اراضی جعلی انتقال کرنے کا الزام تھا جس پر اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی تاہم تحقیقاتی ٹیم نے عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کو بے گناہ قرار دیا اور عثمان بزدار پر الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے مقدمہ خارج کردیا۔
خیال رہے کہ سرکاری زمین کی غیر قانونی طریقے سے منتقلی کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات درج کیے گئے تھے ، عثمان بزدار کے خلاف ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر مقدمات درج کیے گئے ، جن میں عثمان بزدار کے بھائیوں کو بھی نامزد کیا گیا ، مقدمات میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ اور ان کے بھائیوں نے تونسہ میں کروڑوں کی 900 کنال سرکاری زمین اپنے نام پر منتقل کروائی۔
بطور الزامات بتایا گیا کہ عثمان بزدار نے 900 کنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کے بارے میں جعلی لیٹر تیار کروایا ، ملزمان نے زمین حاصل کرنے کے لیے 1986 کے جعلی انتقالات درج کروائے ، ان الزامات کے تحت ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں مقدمات درج کیے گئے ، جن میں سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کرانےکی دفعات شامل کی گئی تھیں۔
بعد ازاں سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ اینٹی کرپشن کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ ن لیگ نے میرے خلاف جعلی کرپشن کیسز بنانے کی تیاری کرلی ،، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنسوں میں متعدد الزمات لگائے ، متعلقہ اداروں سے اس بارے میں پوچھتا ہوں تو وہ تعاون نہیں کر رہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) قومی احتساب بیورو لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو غیر قانونی لائسنس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.