MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاک فوج کا شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن

1 232

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فورسز کی کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے،آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کے اہلکاروں کی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں سے جھڑپ ہوئی ہے۔ پاک فوج کے دستوں نے دہشت گردوں کی موجودگی پر کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔اس سے قبل 17 جون 2022ء کو شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان نائیک زاہد احمد شہید ہوگئے تھے۔

- Advertisement -

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بتایا گیاکہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان نائیک زاہد احمد شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا تھا جس کی شناخت ضیاء اللہ کے نام سے ہوئی۔
دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔خیال رہے کہ پاک فوج کا دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے،رواں سال جنوری میں سکیورٹی فورسز نے میران شاہ میں2 دہشتگردوں کو گرفتار اور ایک کو جہنم واصل کردیا، تینوں دہشتگرد ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] علی(مسائل نیوز) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 5 جوان بھی جام شہادت نوش کر گئے۔ پاک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.