عوام کے تعاون سے ہی شہریوں اور پولیس کے مسائل موقع پر ہی حل ہونے کے ساتھ ساتھ جرائم کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا،محسن حسن بٹ
کوئٹہ(مسائل نیوز) آئی جی پولیس بلوچستا ن محسن حسن بٹ نے کہا کہ ایگل اسکواڈ کی مجموعی کارکردگی اور خاص طور پر اسٹریٹ کرائمز کے تدارک کے لیے موثر اقدامات پر فورس کو عام شہری کے ساتھ رویہ بہتر رکھنا اور عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے چیکنگ کریں جبکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر اوربزرگوں اور بچوں کو سڑک کراسنگ میں مدد کریں۔یہ بات انہوں آج یہاں سینٹرل پولیس آفس میںایگل اسکواڈکی 4 سالہ کارکردگی کا جائزہ اور بہتری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پرایڈیشنل آئی جی اسحاق جہانگیر ، ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسن شاہ ، اے آئی جی آپر یشن رضوان عمر گوندل ، ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی اور ایس پی ایگل اسکواڈ بابر مشاق بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی شہریوں اور پولیس کے مسائل موقع پر ہی حل ہونے کے ساتھ ساتھ جرائم کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔اور ہمیں اپنے رویہ میں بہتری پیدا کرکے عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کرنا ہے۔شرپسند عناصر خاص طور پر اسٹریٹ کرائمز پر کڑی نظر رکھی جائے۔اس موقع پر ایس پی بابر مشاق نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایگل اسکواڈ کا قیام 2018میںہوا تھاجو ڈسٹرکٹ کوئٹہ اور بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں پر مشتمل ہیں ایگل اسکواڈ صوبے کے مختلف اضلاع میں اس وقت 3شفٹوں میںڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائمز کے تدارک میںایگل اسکواڈ کی کارکردگی قابل ستائش ہے ایگل اسکواڈ کی گشت سے کوئٹہ میں جرائم میں خاطرخواہ کمی واقع ہوئی ہے اور عوام میں تحفظ کا احساس اجاگر ہو ا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایگل اسکواڈکے لئے مزید نفری کو جدید ٹریننگ دی جائے گی۔ مواصلات کے نظام کو بہتر بنایا جائےگااورایگل اسکواڈ کے درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دیا گیا ہے۔