بلوچستان میں خواتین کے استحصال کو روکنے کے لئے رائج قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے،ربابہ خان بلیدی
کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان میں حقوق و تحفظ نسواں کے لئے کام کرنے والے تین بڑے سرکاری اسٹیک ہولڈرز وویمن پارلیمنٹرین کاکس ، صوبائی خاتون محتسب اور کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن نے جائیداد و ترکہ میں خواتین کو اسلامی شرعی ہدایات کے مطابق حصہ داری کی تقسیم و حصول کو یقینی بنانے کے لیے معاشرے میں شعوری آگاہی کی ترویج پر زور دیا ہے اور اس ضمن میں رائج الوقت قوانین پر عمل درآمد کے لئے اقدامات کو موثر بنانے پر اتفاق کیا ہے بدھ کو یہاں محکمہ قانون میں منعقدہ ایک مشاورتی نشست میں پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور و چئیرپرسن وویمن پارلیمنٹرین کاکس ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، صوبائی خاتون محتسب صابرہ اسلام ایڈوکیٹ، کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن کی چئیرپرسن فوزیہ نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کے استحصال کو روکنے کے لئے رائج قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے اس مقصد کے لئے تحفظ نسواں کے لئے قائم اداروں کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بناکر خوا تین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے ، مشاورتی نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی خاتون محتسب صابرہ اسلام ایڈوکیٹ نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کو ہراساں کرنے کے لئے واقعات کی شرح تشویشناک ہے تاہم قبائلی روایات کے باعث ایسے واقعات رپورٹ نہیں ہوتے تھے لیکن اب شعور بیدار ہو رہا ہے اور واقعات رپورٹ ہونے کی شرح بڑھ رہی ہے دوسری جانب مختلف محکموں اور شعبوں میں موجود ہراسر ایک دوسرے جرائم پر پردہ پوشی کرتے ہیں ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن کی چئیرپرسن فوزیہ شاہین نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کے مابین مضبوط ریفرل سسٹم کے تحت اشتراکی اقدامات کو موثر بنایا جاسکتا ہے اور مختلف کیسوں میں نوعیت کے مطابق اسے متعلقہ فورم پر ریفر کرکے متاثرہ خواتین کو فوری ریلیف فراہم کی جاسکتی ہے مشاورتی نشست کو سمیٹے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور و چئیرپرسن ڈبلیو پی سی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ جائیداد اور ترکہ میں خواتین کے شرعی حصہ کے تحفظ کیلئے قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے جبکہ حصہ داری کی تقسیم کے عمل کو سہل بنانے کے لیے دیگر صوبوں کی طرز پر یہ اختیارات خاتون محتسب کو سونپ دئیے جائیں تو آسانی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ ڈبلیو پی سی ،صوبائی خاتون محتسب اور سی ایس ڈبلیو کے کثیر الجہتی اقدامات کے ذریعے بلوچستان کی خواتین کے معاشرتی تشخص کو اجاگر کیا جائیگا
[…] نیوز) پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ منشیات کا زہر ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح […]
[…] سائنس اینڈ ٹیکنالوجی قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر عطا اللہ […]