بھوتانی برادران کے ترقی کے صرف دعوے ہیں، لوگوں پر انتظامیہ دباﺅ ڈالنا خدمت نہیں، جام کمال
حب(مسائل نیوز )سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی مستحکم اور مضبوط ہے پارٹی کو اندرون خانہ سے نقصان ملا تین سال قبل صالح بھوتانی نے مہم چلائی کسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کر رہا ہوں علاقے کی ایم این اے کی فطرت مقدمہ بازی ہے حب کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے عوام کی اور مساحل کو حل کرنا ہماری مشن ہے بھوتانی برادرانِ کی ترقی دعوے صرف دعوے کی حد تک ہے انتظامیہ پولیس سے لوگوں پر دباو ڈالنے اور ٹرانسفر پوسٹنگ سے لوگوں کی خدمت نہیں ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع معروف کاروباری شخصیت حاجی عبدالغنی چنال علی حسن زہری موجودتھے جام کمال خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماں سے تعلق اور دوستی ہے فی الحال کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا ارادہ نہیں ہے بلوچستان عوامی پارٹی مستحکم اور مضبوط جماعت ہے اسی پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہا ہوں اگر بلوچستان عوامی پارٹی کمزور ہوائی۔ وہ پارٹی کو نقصان پہنچا وہ بھی پارٹی کے اندر سے ہوئی تین سال قبل پارٹی سربراہ بننے کی خواہش میںمحمد صالح بھوتانی نے مہم چلائی انہوں نے کہا کہ وزارت اعلی کا عہدہ چھوڑے سولہ مہنے ہوچکے آج بھی لوگ میری دور حکومت کو یاد کر رہے ہیں کہ موجودہ دورحکومت سے سابقہ دور حکومت اچھا تھا لوگوں کام ہورہے تھے انہوں نے کہا کہ ایم این اے کا نام لئے بغیر کہا کہ مقدمہ بازی ایم این اے کی فطرت بن چکی ہے وہ چیز پر کیس کرتے ہیں اور پھر بانگ دہل کہتا ہے کہ میں ترقی مخالف نہیں ہوں سی پیک بن رہا تھا میں سی پیک گزرنے دونگا انہوں نے کہا کہ علی حسن نے وزیر اعلی سے حب کے لئے کو اسکیم لیا ہے تو اسکی راہ رکاوٹ بن رہا ہے جام کمال خان نے کہا کہ ضلع بنانے مخالفت نہیں کی لیکن طریقہ کار اعتراض ہے کہ تمام چیزوں دیکھنا پڑتا ہے عوامی مفادات کو دیکھنا ہوگا معاشی توازن کو بھی پھرکنا چائے اگر ہمیں یہ پتا ہوتا تو ہم ہر چیز وہاں لے جاتے انہوں نے کہاکہ حب کے اپنے صفوں اتحاد پید ا کرے اور ترقی کے لئے کام کرے۔
- Advertisement -
[…] جام کمال کا دوسری پارٹی میں شمولیت کا امکان […]