MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کترینہ کی دعوت پر انوشکا شرما کا خوبصورت جواب

0 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز)انوشکا شرما نے بھارتی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اکیلی رہنا پسند کرتی ہیں اور زیادہ میل ملاپ نہیں رکھتیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ دعوتوں میں جا کر بالکل بھی لطف اندوز نہیں ہوتیں، انوشکا گھر پر دوستوں کو بلا کے ڈنر کرنے اور گھر کا کھانا کھانے کو ترجیح دیتی ہیں۔انوشکا نے بتایا کہ ایک بار کترینہ کیف اور وکی کوشل نے انہیں اور ویرات کوہلی کو کھانے کی دعوت دی، دونوں سپر ہٹ جوڑے ایک دوسرے کے پڑوس میں رہتے ہیں۔انوشکا نے کترینہ کو بتایا کہ ہم رات کا کھانا شام چھ بجے کھا لیتے ہیں اور رات ساڑھے 9 بجے سو جاتے ہیں لیکن تمہارے لیے ہم 7 ساڑھے 7 بجے تک کھانا کھا لیں گے مگر ہم جلدی رخصت چاہیں گے۔کترینہ نے جواب دیا کہ ٹھیک ہے تم دونوں ڈنر کرلینا، میں اور وکی کچھ ہلکی پھلکی غذا کھا لیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.