MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاداب کی اہلیہ کے ہمراہ کراچی آمد، اسلام آبادکے کھلاڑیوں کا منفرد انداز میں استقبال،ویڈیو وائرل

0 218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پاکستان سپر لیگ 8 کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے کپتان شاداب خان کا شادی کے بعد کراچی پہنچنے پر ان کا منفرد انداز میں استقبال کیا۔گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اہلیہ کے ساتھ کراچی پہنچے، ہوٹل پہنچنے پر

- Advertisement -

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے کپتان کو منفرد انداز میں استقبالیہ دیا۔شاداب کے استقبال کی ویڈیو اسلام آباد یونائیٹڈ کے سوشل میڈیا پیج پر جاری کی گئی ہے جس میں فرنچائز کے کھلاڑیوں کو بلوں کے سائے میں شاداب کا استقبال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں آگے چل کر شاداب اور کھلاڑیوں کی گفتگو کو بھی عکس بند کیا گیا ہے جس میں کھلاڑی شاداب سے پوچھتے ہیں آپ بتائیں شادی کرنی چاہیے یا نہیں؟جس کے جواب میں آل راؤنڈر نے کہاکہ بھائیوں یہ قدرت کا نظام ہے، شادی ہونی ہی ہونی ہے، اچھی اور بری عادتیں قبر تک ساتھ جاتی ہیں۔بعد ازاں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شاداب نے فرنچائز فیملی کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔شاداب خان کے ولیمہ کی تقریب حال ہی میں اسلام آباد میں ہوئی تھی، شاداب خان کی شادی سابق کپتان ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.