MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہمارا واحد مطالبہ شفاف اور منصفانہ انتخابات ہیں

0 224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا واحد مطالبہ شفاف اور منصفانہ انتخابات ہیں،ملک کو جلد اور منصفانہ انتخابات سے ہی بحران سے نکالا جا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے وزیر اعلٰی خیبر پختو نخوا محمود خان نے ملاقات کی،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلٰی محمود خان نے وزیر داخلہ کے گورنر راج سے متعلق بیانات پر قانونی پوزیشن سے عمران خان کو آگاہ کیا،جبکہ کے پی کے سے لانگ مارچ کے قافلوں کی سکیورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ خیبر پختو نخوا کی سطح پر کارکنوں کو زیادہ سے زیادہ منظم کیا جائے،ہمارا واحد مطالبہ شفاف اور منصفانہ انتخابات ہیں ملک کو جلد اور منصفانہ انتخابات سے ہی بحران سے نکالا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ لندن میں جو تماشا ہورہا ہے وہ ادارے مضبوط کرنے کیلئے نہیں ہے، نوازشریف نے زندگی میں میرٹ پر کام نہیں کیا،فائدے کیلئے رشتہ داروں کو بھی اوپر لے آتا ہے، 1993میں مجرموں کو پیسے لے کرپولیس میں بھرتی کیا گیا، یہ چوری کرنے کیلئے انصاف قانون کی بالادستی نہیں چاہتے۔
انہوں نے ویڈیولنک پر گجرات میں جی ٹی ایس چوک پر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اخلاقیات کی وجہ سے اوپر آتی ہے لیکن یہاں اخلاقیات کا قتل ہورہا ہے کہ ایک مفرور آدمی ملک کے فیصلے کررہا ہے، جب ایسا ہوگا تو پھر کون چوری کو برا سمجھے گا، پھر کون محنت کرے کیوں تعلیم حاصل کرے، وہ چوری کرے پیسے بنا لے۔ انکا کہنا تھا کہ قوم کو کیا پیغام جارہا ہے کہ جو مجرم ہے، ڈیڑھ سال کیس کی سماعت ہوئی اور جے آئی ٹی بنائی گئی،اس نے نوازشریف کو سزا دی،وہ شخص ملک کے فیصلے کررہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.