ژوب،2سالہ بچہ پانی کے بور میں گر کر جاں بحق جھل مگسی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل دو خواتین زخمی
ژوب جھل مگسی(مسائل نیوز)ژوب میں پانی کے بور میں گر کر دو سالہ بچہ جاں بحق نیو آبادی میں واقع میں محمد خان نامی شخص کو دو سالہ بچہ پانی کے بور میں گر کر جاں بحق ہوگیا علاقے کے لوگوں نے لاش کو بورنگ سے نکالا بچے کی موت کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا جھل مگسی کے گاؤں مٹ کالو میں مسلح افراد کی جانب سے گھر پر فائرنگ کی گئی لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود باپ موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹی سمیت دو خواتین زخمی ہوگئیں لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔