MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وہ چاہتے ہیں پاکستان میں پتلا ہو جو حکم کریں وہ کرے؛ عمران خان

1 215

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام اباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سازش سے حکومت گرائی گئی کیوں کہ وہ چاہتے ہیں پاکستان میں پتلا ہو جو حکم کریں وہ کرے، نواز شریف نے تسلیم کیا کہ یہ اثاثے ہمارے ہیں، تو یہ پیسہ کدھر سے آیا؟ جج نیب سے پوچھ رہا ہے پیسہ کہاں سے آیا، اس نے کہا نہیں بتا سکتا، پھر بری یہ ہوگئے، ان کو جو این آر او مل رہا ہے اس سے بڑی دشمنی کوئی نہیں کرسکتا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میں پبلک آفس ہولڈر ہوں تو مجھے اپنے اثاثے بتانے ہیں، میں تو پاکستان میں پبلک آفس ہولڈر نہیں تھا، کرکٹ کھیلتا تھا، 40سال پرانے کنٹریکٹس دکھائے ،میں پیسہ پاکستان لے کر آیا، اگر کرکٹر منی ٹریل دے سکتا ہے تو 3 بار کا وزیر اعظم کیسے نہیں دے سکتا؟ کیسز معاف کرکے مزید ڈاکے کے لیے این آراو دیا گیا، غریب ملک میں ایسی چوری کی اجازت کیسے دی جاسکتی ہے؟۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات 5سال نہیں بڑھیں، ان کے گزشتہ دور میں تیل کی قیمت بھی کم تھی، تیل بھی آدھا، اس کے باوجودانہوں نے 20 ارب ڈالر کا بیرونی خسارہ کیا، ہمارا اندرونی اور بیرونی خسارہ ریکارڈ تھا، ہمارے دور میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ 31 ارب ڈالر رقم بھیجی، اسحاق ڈار جسے لندن سے امپورٹ کیا گیا ہے اسکے دور میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ہمارے دور کی نسبت آدھی تھی لیکن یہ ریکارڈ اندرونی و بیرونی خسارہ اور محض 9 ارب ڈالر کے قریب ریزرو چھوڑ کر گیا جبکہ ملکی ایکسپورٹ بھی جمود میں رہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں کسان کو جب پیسہ ملا اس نے زمین پر لگایا، فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، فیصل آباد میں مزدور نہیں مل رہے تھے، ورلڈ بینک کہتا ہے کہ برصغیر میں کورونا کے وقت میں سب سے زیادہ روزگار پاکستان نے دیا، دنیا ٹیکنالوجی کی طرف جارہی ہے، ہم ٹیکنالوجی میں آگے نہیں بڑھ رہے تھے، پاکستان کی ریٹنگ سب سے نیچے چلی گئی ہے، اگر معاشی بحران بڑھتا جائے گا تو سب متاثر ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے سیاسی کیر یئر کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں اور ہر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.