پی ڈی ایم کے پاس طویل المدت حکمت عملی ہے نہ قلیل المدت اقدامات اٹھانے کی صلاحیت ہے۔تحریک لبیک اسلام
اس آزمائش کے موقع پر پی ڈی ایم غیر سنجیدگی اور نااہلی کا ثبوت دیے رہے ہیں۔علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی
- Advertisement -
کوئٹہ(مسائل نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام ضلع خضدار کے امیر علامہ محمد صادق قادری،تحریک لبیک اسلام ضلع خضدار کے نائب امیر سید غریب شاہ جیلانی،تحریک لبیک اسلام ضلع خضدار کے ترجمان ڈاکٹر سید احمد رضا شاہ، ودیگرنے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے بے حسی کا یہ عالم ہے کہ اپنی ناکام اور ناقص معاشی پالیسیوں کو درست کرنے کی بجائے ایک طرف اپنی نااہلیوں کا بوجھ دوسروں پر ڈال رہے ہیں تو دوسری جانب عوام کو ہی قربانی کا بکرا بنانے سے باز نہیں آرہے ہیں،عوام تن تنہا سیلاب کی تباہ کاریوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مقابلہ کررہے ہیں،عوام کی مشکلات کا تدارک اور عوام کو ریلیف دینے کی بجائے زبانی کلامی جھوٹے وعدے اور دلاسے دئیے جارہے ہیں۔تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے کہا ہے کہ اس وقت مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک،پینے کے پانی اور خیموں کی اشد ضرورت ہے،لیکن حکمران اپنے سارے دعوؤں کے باوجود بہت کم ہی کہیں دکھائی دیے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تیراں،جماعتوں کے اتحاد پر مشتمل ہے،اتحادیوں نے سابقہ حکومت کے خاتمے پر بڑی بڑی باتیں کی تھیں،معیشت کی بحالی کیلئے بھی بہت سے اقدامات کا ذکر کیا تھا،اب وقت آگیا ہے کہ اسے عمل میں لانے کیلئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کرے،کیونکہ عوام کو ایک وقت تک ہی جھوٹ اور دھوکے سے بے وقوف بنایا جاسکتا ہے نہ کہ ہر بار۔