MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

افغان جارحیت کا جواب پیغام ہے کہ پاک سرزمین امن کی ضامن ہے،کمزوری کی علامت نہیں:مریم نواز شریف

0 97

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ افغان جارحیت کا جواب پیغام ہے کہ پاک سرزمین امن کی ضامن ہے،کمزوری کی علامت نہیں۔

- Advertisement -

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے افغان جارحیت کا دلیری سے جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہاہے کہ پاک فوج پوری قوم کی عزت ،غیرت،عزم اور وقار کی علمبردار ہے، افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرات دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا ہے،پاکستان کی سرحدیں مقدس امانت ہیں انکی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے۔

ان کاکہناتھاکہ پنجاب کے بارہ کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، امن چاہتے ہیں پر پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.