MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد خوشخبری

5 477

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملکی سطح پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کردیا۔رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح کم کرکے ریلیف بڑھایا جاسکتا ہے۔پیٹرول کی قیمت میں 10 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔اوگرا حتمی سمری ایک روز میں وزارت خزانہ بھجوائے گا۔اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 اگست کو ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔ دوسری جانب ملک میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی،جبکہ روپیہ مزید مستحکم ہو گیا۔ آج بھی کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر کی قیمت میں تنزلی کا سلسلہ جاری رہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 38 پیسے سستا ہو گیا،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 215 روپے 50 پیسے ہوگئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3 روپے مزید کم ہوگئی ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 213 روپے ہو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 41 پیسے سستا ہوا،ڈالر 219 روپے 50 پیسے کا ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر سستا جبکہ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔ جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری آئی اورانٹربینک میں ایک ڈالر 219 روپے 50 پیسے کا ہو گیا تھا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل انٹربینک میں ایک ڈالر 221 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔ بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر3 روپے سستا ہوا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں میں ڈالر219 روپے سے کم ہو کر218 روپے پر آ گیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

5 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2.6 فیصد تک کم ہوگئی ہے۔برطانوی میڈیاکے مطابق جمعے کو […]

  2. […] نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق منگل کو کاروبار […]

  3. […] چین میں لاک ڈاؤن کے خدشات کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ برطانوی […]

  4. […] کی قدر نہ سنبھل سکی،پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی […]

  5. […] آباد (مسائل نیوز)ڈالر کی قدر میں کمی کے اثرات سونے کی مقامی قیمتوں پر بھی مرتب ہونا شروع […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.