MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آرمی چیف نے جلتے آئل ٹینکر کو آبادی سے دور لے جانے پر ڈرائیورکو انعام سے نوازدیا

0 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جلتے ہوئے آئل ٹینکر کو آبادی سے دور لیجانے والے ڈرائیور فیصل بلوچ کو انعام دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اپنی جان خطرے میں ڈال کر قیمتی جانیں بچانے والے آئل ٹینکر کے بلوچ ڈرائیور کی بہادری کا اعتراف میں فیصل بلوچ کو کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ مدعو کیا گیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایات پر ڈرائیور فیصل بلوچ کو نقد انعام سے نوازا گیا۔ڈرائیور فیصل بلوچ نے 7 جون کو کوئٹہ میں اپنی جان پر کھیل کئی قیمتی جانیں بچائیں، فیصل بلوچ جلتا آئل ٹینکر 3 کلومیٹر تک چلا کر آبادی سے دور لے گیا تھا تاکہ آبادی محفوظ رہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.