MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 432 میگاواٹ تک پہنچ گیامختلف شہروں میں 8 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

0 275

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آ باد (مسائل نیوز) ملک میں توانائی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے اور شارٹ فال ایک بار پھر 4 ہزار 432 میگا واٹ تک پہنچ گیا ، ملک کے مختلف شہروں میں 8 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار432 میگاواٹ پر پہنچ چکا ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 568 میگا واٹ جب کہ طلب 26 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے برعکس بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار 39 میگاواٹ ہے۔ ذرائع پاورڈویژن نے بتایا کہ

- Advertisement -

پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار 302 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 963 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 12 ہزار 554 میگاواٹ ہے، ونڈ لاور پلانٹس 305 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، بیگاس پاور پلانٹس 164 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار 279 میگاواٹ ہے، جب کہ سولر پاور پلانٹس سے بجلی پیداوار زیرو ہے۔ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، ہائی لاسز والے علاقوں میں 18 گھنٹے تک بجلی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.