MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دنیا کا خشک ترین علاقہ، جہاں آج تک کوئی بارش ریکارڈ نہیں کی گئی

0 541

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ایٹاکاما (ویب ڈیسک ) نامی صحرا شمالی چلی میں موجود ہے اور دنیا کا خشک ترین خِطہ ہے۔ یہ خطہ کئی ایسے علاقوں پر مشتمل ہے جہاں تاریخ میں کبھی کوئی بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔اس کے بعد دنیا کا دوسرا خشک اور گرم ترین علاقہ وادئِ موت ہے جو امریکا میں موجود ہے۔

اسی طرح ایٹاکاما کے ساتھ جڑے اریکا شہر میں 59 سالوں میں 0.03 انچ بارش ہوئی اور اس کے بعد 14 سالوں تک کوئی بارش نہیں ہوئی۔ ایٹاکاما میں موجود گاو¿ں دیہات کے لوگ پانی کے حصول کیلئے ایسی جالیاں استعمال کرتے ہیں جو دھند میں موجود پانی کے بخارات کو محفوظ کرلیتی ہیں۔

- Advertisement -

یہاں سرکاری ہدایت کے مطابق صبح 10 بجے کے بعد جانا منع ہے کیونکہ گرمی کی وجہ سے تپش اتنی شدید ہوتی ہے کہ بندہ مر بھی سکتا ہے اور میلوں دور کوئی آبادی نہیں ہے جو فوراً مدد کو پہنچ سکے۔ یہاں سال میں صرف 1.96 انچ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.