MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضمانت رواں ہفتے ہی ملنے کا امکان

0 201

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز)متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے رواں ہفتے ہی تحریری ضمانت ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سیکرٹری وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو واشنگٹن میں سالانہ میٹنگز کے دوران آگاہ کردیں گے۔وزرت خزانہ کے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے معاملات فائنل ہوچکے ہیں اور یو اے ای حکام کی جانب سے گارنٹی ملتے ہی آئی ایم ایف کو بھی تحریری ضمانت مل جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے وزیراعظم آفس اور وزیرخزانہ نے دوست ممالک سے درخواست کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.