MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے پسماندہ اضلاع کو ترقی یافتہ اضلاع کے برابر ترقی دینے کیلئے نہ صرف پر عزم ہے،فرح عظیم شاہ

0 250

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے صوبے کے تمام اضلاع کی یکساں بنیادوں پر ترقی کو اپنی حکومت کے اقدامات کا حتمی مقصد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے پسماندہ اضلاع کو ترقی یافتہ اضلاع کے برابر ترقی دینے کیلئے نہ صرف پر عزم ہے بلکہ عملی اور نتیجہ خیز اقدامات بھی ا±ٹھارہی ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت ہے جس میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کسی بھی ضلع اور علاقے کے ساتھ کو ئی ناانصافی نہیں ہو گی۔ کوئٹہ پروجیکٹ اسپنی روڈ،سریاب روڈ سمیت تمام اضلاع کیلئے ترقیاتی کام موجودہ حکومت کا عوام کیلئے بہت بڑا تحفہ قرار دیتے ہوئے  ترجمان نے کہا ہے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت صوبائی کابینہ نے کچھ ڈیلے ایکشن ڈیم ضلع کوئٹہ کی ڈی سلنگ کے منصوبے کی منظوری بھی دی ہیں جبکہ کچھ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد میں اضافہ ہو گا اور کوئٹہ میں پانی کی ضروریات کو بڑی حد تک پورا کیا جا سکے گا اور اس منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا اور صوبے کی پسماندگی کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.