MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بابر اعظم کی جانب سے عمرے سے واپسی پر والد کو غلاف کعبہ جیسا خاص تحفہ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

0 239

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے عمرے سے واپسی پر والد کو غلاف کعبہ جیسا خاص تحفہ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم عمرہ کرکے رواں ہفتے ہی گھر پہنچے، قومی کپتان کی گھر واپسی پرتپاک استقبال اور والدین کو تحائف دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی وائرل ویڈیو میں انہیں عمرے سے واپسی پر گھر آتے دیکھا جاسکتا ہے،اس موقع پر بابر اعظم کے والدین اور بھائی کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔بعد ازاں ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان کو والد کو غلاف کعبہ جیسا خاص تحفہ دیتے دیکھا جاسکتا ہے جسے اعظم صدیقی نے آنکھوں سے لگالیا ، بابراعظم نے والدہ کو کنگن دئیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.