MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کا کل سے دوبارہ سڑکوں پر نکلنے کا اعلان عمران خان کے قیادت کرنے کی تصدیق کر دی گئی

1 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے کل دوبارہ ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ہے جس کی قیادت سابق وزیراعظم عمران خان کریں گے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے بتایا ہے کہ ریلی کل دوپہر دو بجے زمان پارک سے نکالی جائے گی

- Advertisement -

اور داتا دربار جائے گی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شیخ امتیاز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی زمان پارک سے براستہ علامہ اقبال روڈ ریلوے اسٹیشن سے ہوتی ہوئی داتا دربار پہنچے گی۔پی ٹی آئی نے اس ضمن میں ایک مرتبہ پھر ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دے دی ہے جس میں 13 مارچ کو ریلی نکالنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کو دی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 12 مارچ کو پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن 12 مارچ کو ہی مسلم لیگ ن نے اپنے کنونشن کا انعقاد کیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے کنونشن کیلئے پولیس نے انہیں سیکیورٹی بھی فراہم کی، یہ رویہ جانبدارانہ ہے، نگراں وزیراعلی ٰنے آج کے لئے پابندی کا اعلان کیا تھا جب کہ 13 مارچ کے حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ نے کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) عمران خان کی جانب سے اپنی گرفتاری کے خدشات اور ان کی ممکنہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.