نکاح والے دن اہلیہ مزنا کے آگے ہاتھ کیوں جوڑے ؟ حارث رؤف نے بتادیا
لاہور(مسائل نیوز)قومی کرکٹر حارث رؤف نے نکاح کے روز اہلیہ مزنا مسعود کے آگے ہاتھ جوڑنے کی وجہ بتادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔حال ہی میں شاہین اور حارث سمیت لاہور قلندرز کی ٹیم کے متعدد ارکان نے لاہور کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا تھا جہاں بولرز نے طالب علموں سے مزاحیہ گفتگو کی جب کہ ساتھ ہی ان کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے۔اسی دوران حارث سے یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے سوال کیا کہ سر آپ نکاح کے روز فوٹوشوٹ کے دوران اہلیہ مزنا سے معافی کیوں مانگ رہے تھے؟ اس پر پہلے تو حارث ہنس پڑے اور پھر بتایا کہ اس میں میری کوئی غلطی نہیں تھی، جو شوٹ کررہا تھا اس نے غلط ریکارڈ کیا۔یاد رہے کہ حارث رؤف نے اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود سے نکاح کیا جس کی ویڈیو میں حارث کو مزنا مسعود کے آگے ہاتھ جوڑتے اور پھر جوڑے کو ہنستے دیکھا گیا تھا۔
[…] آباد(مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رﺅف کو اسلام آباد پولیس کا خیرسگالی سفیر بنا […]
[…] حارث رؤف کی دعوت ولیمہ،کرکٹر،سیاسی شخصیات کی شرکت […]