رمضان سے قبل بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بڑی تعداد میں گداگروں کی انٹری
کوئٹہ (مسائل نیوز)ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان کی آمد سے پہلے ہی گداگروں نے بڑی تعداد میں کراچی کی سڑکوں، گلیوں اور محلوں میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔رمضان کی آمد سے قبل ہی اندرون سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے آنے والے گداگر شہر میں مختلف مقامات پر بسنا شروع ہوجاتے ہیں۔کوئٹہ کے شہری اس مرتبہ بھی رمضان المبارک اور عید کے موقع پر گداگروں سے تنگ ہوتے اور دھوکا کھاتے نظر آئیں گے۔کوئٹہمیں مختلف چوراہوں، سگنلز اور سڑکوں سمیت فٹ پاتھوں پر نظر آنے والے بھکاریوں کی روک تھام کے لیے کوئی حکمتِ عملی نظر نہیں آ رہی جبکہ گداگروں کی بستیوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔شہریوں نے گداگروں کی بڑھتی تعداد پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہےکہ بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث ہوٹلز سمیت کسی بھی جگہ سکون سے بیٹھ نہیں سکتے۔
- Advertisement -