MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی

0 343

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔اپوزیشن تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرے،ایسا نہ ہو کہ ایک سال کی بجائے 10 سال انتظار کرنا پڑے۔

کوئٹہ ایئرپورٹ پر میڈیا سے  گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے اسی تنخواہ پر کام کرینگی،ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا ہو گا کیونکہ اپوزیشن نے ہارنا ہے اور اسکے بعد بھی ہمیں تنگ کئے رکھنا ہے۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے 7 روز قبل پارلیمنٹ اورپارلیمنٹ لاجز ایف سی اور رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ امن و امان کا کوئی گلہ نہ رہے،فوج کو بھی بلا سکتے ہیں لیکن اس کی نوبت ابھی یہاں تک نہیں پہنچی۔

شیخ رشید نے کہا کہ انصار السلام،بیت السلام اور پرائیویٹ ملیشیاء سمیت کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،مولانا فضل الرحمن سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر مولانا غفور حیدری نے بھی فلائٹ میں مجھ سے یہی گلہ کیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شیخ مقصود چپڑاسی کے بارے میں شہباز شریف ہی بہت بہتر بتاسکتے ہیں کیونکہ انکا قریبی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.