MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی نواز شریف سے گھر بنانے کیلئے پلاٹ کی درخواست کی تصدیق ، پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی

0 234

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے گھر بنانے کیلئے پلاٹ کی درخواست سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان کے سوال کا جواب دے رہے ہیں۔پروگرام کے میزبان شاہزیب خانزادہ کی جانب سے پوچھا گیا کہ 1987 میں آپ نے اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف کے نام ایک درخواست بھیجی جو اس وقت آپ کے دوست تھے کہDear sir, kindly allot me a residential plot in Lahore, I have no house and

- Advertisement -

house and I will construct a new house from that plot.۔ترجمہ: سر برائے مہربانی مجھے لاہور میں ایک رہائشی پلاٹ الاٹ کر دیں، میرے پاس کوئی گھر نہیں ہے، میں اس پلاٹ پر اپنا گھر تعمیر کروں گا۔عمران خان نے اینکر کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹھیک درخواست ہے کیونکہ میرے پاس تو گھر نہیں تھا۔اینکر کی جانب سے جب پوچھا گیا کہ کیا زمان ٹاؤن میں آپ کا گھر نہیں تھا تو اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ وہ تو والد صاحب کا تھا میرا تو کوئی گھر نہیں تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.