MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کی فرار ہونے کی کوشش، لیول ٹو سے چھلانگ لگا دی

0 7

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر نے فرار ہونے کی کوشش میں لیول ٹو سے چھلانگ لگا کر زخمی ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے مرزا نعمان سعید نے ایف آئی اے ہولڈنگ سے واش روم جانے کا بہانہ بنایا اور لیول ٹو سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

مسافر بیلٹ نمبر 2 کے قریب گر کر شدید زخمی ہوگیا جس پر پی اے اے میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر اسے ٹراما سینٹر منتقل کیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق مسافر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.