MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

1 284

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ کوئٹہ کے ساحلی علاقے شدید تیز ہواؤں کی زد میں ہیں۔کالام میں 28، مالم جبہ 20، چترال 11،اسکردو 08،انچ برف پڑی ہے جبکہ دیر میں 05، دروش اور گوپس میں 03 انچ بر فباری ریکارڈ کی گئی ، کم سیکم درجہ حرارت لہہ منفی 07، پاراچنار منفی 04، استور، اسکردو، بگروٹ منفی 03، ہنزہ اور مالم جبہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بلوچستان میں زیارت میں کم ازکم درجہ حرارت منفی2 ،کوئٹہ میں منفی ایک ، قلات میں 5، نوکنڈی 10،سبی میں 13، یونی میں 14، گوادرمیں 15،تربت میں16سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی نوید سنا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.