MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بابر اعظم کا سابق کپتان عمران خان کے نقش قدم پر چلنے کا عزم

1 199

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چلنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کو انٹرویو دیتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ عمران خان کی طرح پاکستان کو دوسری مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کا چمپئن بنانا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں رواں سال ہونے والے ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے کی کوشش کروں گا اور عمران خان کی طرح اپنے نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔بابر اعظم نے مزید کہا کہ اچھا پرفارم کرنے کے لیے محنت کی ضرورت ہوتی ہے، میری تو یہی کوشش ہے کہ اچھا پرفارم کریں اور ورلڈ کپ جیتتے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تحقیقات میں مکمل معاونت کیلئے ایف آئی اے کو باضابطہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.