MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مقدونیہ کے صدر تضحیک کی شکار ڈاون سنڈروم طالبہ کو خود اسکول چھوڑنے گئے

0 323

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسکوپیا(ویب ڈیسک )شمالی مقدونیہ کے صدر اسٹیوو پیندرا وسکی جنیاتی بیماری ڈاﺅن سنڈروم کی شکار کم سن طالبہ کو اسکول چھوڑنے خود چلے گئے کیوں کہ دیگر طلبا بچی کا مذاق اڑاتے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقدونیہ کے صدر اسکول میں مذاق اور تضحیک کا نشانہ بننے والی 11 سالہ لڑکی کے گھر پہنچ گئے جو ایک جنیاتی بیماری ڈاﺅن سنڈروم کی مریضہ تھی۔

- Advertisement -

اسکول کے دیگر طلبا بچی کی شکل اور باتوں پر جملے کستے تھے اور مذاق اڑاتے تھے جس پر 11 سالہ طالبہ نے اسکول جانے سے انکار کردیا تھا۔ یہ بات جیسے ہی مقدونیہ کے صدر کو پہنچی انھوں نے بھرپور ایکشن لیا۔مقدونیہ کے صدر اسٹیوو پیندراوسکی ڈاﺅ ن سنڈروم ہونے پر تضحیک کا شکار بننے والی لڑکی سے ملنے اس کے گھر پہنچ گئے

اور بچی کے والدین سے ملاقات کی جب کہ بچی کو اسکول جانے پر رضا مند کیا۔اس کے بعد مقدونیہ کے صدر خود پیدل چلتے ہوئے ڈاﺅن سنڈروم بچی کو ہاتھ تھام کر اسکول لے گئے۔ اس موقع پر اسکول کے ٹیچرز اور طلبا حیران ہوگئے۔صدر کی آمد پر طلبا نے اپنے ڈاﺅن سنڈروم بچی کے ساتھ اپنے برتاو پر ندامت کا اظہار کیا اور بچی کو گلے لگایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.