کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان سے افغانستان امدادی پیکج کے تحت 83ٹن خوراک تین ٹرکوں کے زریعے چمن کے راستے روانہ کر دی گئی تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان سے افغان امدادی پیکج کے تحت تین ٹرکوں پر 83ٹن خوراک افغانستان بھجوائی گئی ہے۔
- Advertisement -
باب چمن پر ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل نے امدادی سامان افغان حکام مولوی محمد میر اور مولوی محمد اشرف کے حوالے کیا۔پاکستان کی طرف سے گندم، گھی، چینی اور دیگر اجناس کی یہ تیسری کھیپ تھا.اس سے قبل بھی دو مرتبہ امدادی سامان افغانستان روانہ کیا جاچکا ہیں۔