بھارتی انتہاپسند ہندو پنڈتوں اور ایجنسیوں کی کاروائیاں، تحریر: جاوید صدیقی
حالیہ بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق بھارت میں اقلیت بلخصوص مسلمانوں کو نفرت انگیز تقاریر، جسمانی حملوں اور اسلامو فوبیا کا سامنا ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کے سرگرم انتہا پسند کارکن اور موجودہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی منافرت پر مبنی بڑھتے ہوئے جرائم کی لہر دیکھی جاسکتی ہے کیونکہ مسلمانوں کو بھارت میں نفرت انگیز تقاریر، جسمانی حملوں اور اسلامو فوبیا کا سامنا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں ہندو رہنماؤں نے ہریدوار میں ایک اجتماع میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر میں ان کی نسل کشی پر زور دیا ہے جبکہ وزیراعظم نریندر مودی کے زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کے دور میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر، مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف جرائم ہندوتوا نظریئے کا شاخسانہ ہیں۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے رہنما بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو مجرم کے طور پر پیش کرنے کیلئے نفرت انگیز تقاریر کا استعمال کررہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف امتیازی کارروائیاں بھارت میں اسلامو فوبیا کا واضح ثبوت ہیں کیونکہ ہندو مذہبی رہنما ہندوؤں کو مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے پر اکسا رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے چھہتر وکلاء نے چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کو خط لکھا ہے اور دہلی اور ہریدوار میں حال ہی میں منعقدہ دو مذہبی تقریبات میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور ان کی نسل کشی کا مطالبہ کرنے پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
- Advertisement -
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی مسلح افواج کے پانچ سابق سربراہان اور بیوروکریٹس، صحافیوں اور ممتاز شخصیات سمیت ایک سو سے زائد افراد نے بھارت کے صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر تشدد کیلئے اکسانے پر دائیں بازو کے ہندو انتہاپسندوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ نسل کشی کا حالیہ مطالبہ اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار اور دہلی میں کیا گیا تھا جہاں ہندو انتہاپسندوں کے اس گروپ نے کھلے عام بھارت کے مسلمان شہریوں کی نسل کشی پر زور دیا۔ خط میں کہا گیا کہ عیسائیوں، دلتوں اور سکھوں سمیت ملک کی دیگر اقلیتوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندو انتہا پسندوں رہنماﺅں کی نفرت انگیز تقاریر سے بھارت میں مسلمانوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف جرائم پر مودی کو جوابدہ بنایا جانا چاہیئے۔۔
۔۔معزز قارئین!! بھارتی حکومت آر ایس ایس اور بی جے پی کا چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکا ہے۔ موجودہ بھارت افغانستان سے ناکامی کے سبب مکمل باؤلہ ہوچکا ھے۔ اسلام اور مسلمان کی نفرت نے انہیں جانور سے بدتر بنادیا ھے۔ بھارتی انتہا پسند جماعتوں کے ساتھ ساتھ بھارتی خفیہ ایجنسی را بھی پاکستان کے خلاف کاروائیوں میں پے در پے ناکامی کے بعد حواس باختہ ہوچکی ہے اور اپنی ناکامیوں کے بدل بھارت میں اقلیتوں کا جہاں جینا محال کررکھا ھے وہیں پاکستان کے اندر انتشار اور انارکی پھیلانے کیلئے اپنے سہولتکاروں اور غداروں کے ذریعے بلاسٹ ڈکیتیاں رہزنیاں اور ٹارگٹ کلنگ کے عمل کو بڑھانا چاہتا ہے۔ اللہ کا شکر ہے ہماری افواج و ایجنسیاں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی کاروائیوں پر نظریں گاڑھی ہوئی ہیں اور انکے ہر قدم کو ناکامی سے دوچار کررہے ہیں۔ پاکستانی عوام اور خفیہ ادارے جان چکے ہیں کہ بھارت کے انتہاپسند جماعتیں, بھارتی انتہاپسند خفیہ ایجنسی اور انتہاپسند حکومت ہر شر انگیزی کے عمل سے باز نہیں آئیں گے لیکن وہ بھول گئے ہیں کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور متحد ہے انکے ہر حملے کو ناکامی سے دوچار کردیں گے انشاء اللہ ۔۔۔۔!! پاک افواج زندہ باد, پاکستان پائندہ باد۔۔۔۔!!
[…] نیوز)بھارتی انتہاپسند ہندو جماعت کے رہنما نے دھمکی دی ہے کہ وہ پاکستان کی بلاک بسٹر فلم […]