MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فواد چوہدری نے پی ڈی ایم کو اسمبلیاں توڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی

8 254

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام  آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) 20 دسمبر تک عام انتخابات کا فارمولا نہیں لاتی تو پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں 20 مارچ سے پہلے عام انتخابات کا عمل مکمل ہو گا، اس ضمن میں اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے، لیکن ملک کیسے چلانا ہے کوئی پتہ نہیں۔

اسمبلیاں توڑنے پر پی ٹی آئی اور ق لیگ میں اختلاف سر اٹھانے لگا؟

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ صرف وزیر بنانے اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے، یہ پیچیدہ اور مشکل کام ہے جس کی اہلیت ان حکمرانوں میں نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے جو مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

8 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے الیکشن نہیں کرانے، عبوری سیٹ اپ […]

  2. […] کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹر پر بتایا کہ آج اسپیکر کو خط لکھا جا رہا ہے جس […]

  3. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے مسلم لیگ ن انتخابات سے بھاگنے کے […]

  4. […] نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ایک بار پھر انتخابات کے حوالے سے مذاکرات پر آمادگی […]

  5. […] (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے رات 8 بجے ریسٹورنٹس بند کرنے کے فیصلے پر حکومت کو آڑے […]

  6. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دھماکا ہماری بند آنکھیں […]

  7. […] (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ نظام میں کسی ادارے کی عزت نہیں […]

  8. […] (مسائل نیوز)مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی مدت تین سال کرنا احمقانہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.