MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایئر کرافٹ انجینئرزکی ہڑتال، آج بھی قومی ایئر لائن کی 5 پروازیں منسوخ

0 86

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)ایئرکرافٹ انجینئرزکی ہڑتال کے باعث آج بھی قومی ایئر لائن کی 5 پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں،ملک بھرکی 43 پروازوں میں سے قومی ایئرکی 26 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایئرکرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث کراچی اور پشاور سے دبئی کی 2 پروازیں پی کے 213، 284 منسوخ ہیں،سیالکوٹ سے شارجہ،ابوظہبی کی 2پروازیں پی کے 210، 177 بھی منسوخ ہے،قومی ایئر لائن کی پشاور سے شارجہ کی پرواز پی کے 257 بھی منسوخ کر دی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد ایئرپورٹ کی 19، لاہورکی 11 کراچی کی 7 پروازوں میں تاخیر ہے،اسلام آباد اورکراچی سے کوئٹہ کی 4 پروازوں میں ساڑھے 4 گھنٹےکی تاخیر ہے،قومی ایئر کی پشاورشارجہ کی پرواز پی کے 258 میں 9 گھنٹےتاخیر، فلائٹ شیڈول ہے۔

ابوظہبی پشاور کی قومی ایئر کی پرواز پی کے 217 میں ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر ہے،کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کی 6 پروازوں میں 1 سے 5 گھنٹے تک تاخیر ہے،لاہور سے ریاض، مدینہ، جدہ کی 3 پروازوں میں 6 سے 7 گھنٹے تاخیر کردی گئی،لاہور سے دبئی، جدہ کی نجی کی 2 پروازوں میں 6 سے سوا گھنٹے تاخیر ہے۔

قومی ایئرکی جدہ کراچی کی 2 پروازوں پی کے 762، 832 میں 4 گھنٹے تک تاخیر ہے،اسلام اباد دبئی پی کے 233، 234 میں 4 سے 6 گھنٹے تاخیر ہے،اسلام آباد مدینہ کی پرواز پی کے 714 میں 8 گھنٹے تاخیر کردی گئی،قومی ایئر لائن کی مدینہ ملتان کی پرواز پی کے 715 میں 6 گھنٹے تاخیر ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.