چاہتا ہوں چیزیں ٹھیک ہوں، آپ کو مسائل حل کروانے ہیں تو آ کر ملنا پڑے گا: مصطفیٰ کمال
کراچی ( مسائل نیوز )وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ دنیا آگے نکل چکی ہے، آرام کرنے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔چاہتا ہوں کہ چیزیں ٹھیک ہوں، اگر آپ کو مسائل حل کروانے ہیں تو آ کر ملنا پڑے گا۔
- Advertisement -
’’جنگ ‘‘ کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا ہمارے ساتھ کاروبار کرنا چاہتی ہے، ہمیں اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ سب میں سے ہی ایک ہوں، آپ کا حمایتی ہوں، مجھے اس منصب پر 6 ماہ ہوئے ہیں، آپ 60 سال کے مسائل بتاتے ہیں۔ میں ذمے داری لیتا ہوں، پہلے والوں پر الزام نہیں لگاؤں گا، ڈریپ میں میڈیکل آلات اور ادویات آتی ہیں، یہ وہ فورم نہیں کہ تمام مسائل بتائے جائیں۔24 گھنٹے فون پر موجود ہوں، چاہتا ہوں کہ چیزیں ٹھیک ہوں، اگر آپ کو مسائل حل کروانے ہیں تو آ کر ملنا پڑے گا،ہمارے پڑوس میں انڈسٹریز کا بڑا حصہ جا رہا ہے۔میری کوئی دوا یا میڈیکل ڈوائیسز کی فیکٹری نہیں، آپ کو سہولت فراہم کرنا میری ذمے داری ہے، کراچی ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔