MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے تاریخ رقم کردی

0 48

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے ساتوں برِاعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا سفر مکمل کر کے تاریخی کارنامہ سر انجام دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کوہ پیما اسد علی میمن نے اوشیانا کی سب سے بلند چوٹی سر کر کے عالمی سطح پر مشہور سیون سمٹس چیلنج مکمل کر لیا۔

- Advertisement -

اسد علی میمن نے 2019 میں یورپ کی ماؤنٹ البرس جبکہ 2020 میں جنوبی امریکا کی اکونکاگوا کو سر کیا تھا۔

پاکستانی کوہ پیما نے 2021 میں افریقا کی کیلیمنجرو اور 2022 میں شمالی امریکا کی ماؤنٹ دینالی کو سر کیا تھا۔

2023 میں انہوں نے ایشیا اور دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا جبکہ رواں سال کے آغاز میں انٹارٹیکا کی ماؤنٹ ونسن کو بھی سر کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.