ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کے زیر اہتمام چوتھے انٹرا ویلج کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
راولپنڈی (مسائل نیوز ) نو جوانو ں کی تفریح ،کرکٹ کے فروغ کیلٸے ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کے زیر اہتمام ساہنگ گو جر خان میں چو تھے انٹرا ویلج کر کٹ ٹو نامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر چیٸرمین ٹرپل اے ایسوسی ایٹس شیخ فواد بشیر نے کھیلوں کی سرپرستی کے عزم کا اعادہ کرتے ہو ٸے کہا کہ ٹرپل اے ایسوسی ایٹس نچلی سطح پر کھیلو ں کے فروغ کیلٸے کو شا ں رہتاہے انہو ں نے تمام ٹیمیوں کو مبارکباد دیتے ہو ٸے ایو نٹ کا کامیاب انعقاد کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ٸے ایم ڈی ٹرپل اے ایسوسی ایٹس لیفٹیننٹ کرنل (ر) شہزاد علی کیانی نے کھیلو ں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہو ٸے کہا کہ
- Advertisement -

کوٸی بھی کھیل معاشرے کو اکھٹا کرتے ہو ٸے ہم آ ہنگی اور اتحاد کا با عث بنتا ہے۔ٹرپل اے ایسوسی ایٹس اس قسم کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کرتا رہے گا ۔ٹرپل اے ایسوسی ایٹس جڑواں شہروں میں کرکٹ ،فٹبال ودیگرکھیلو ں کے انعقاد کیلٸے سرگرم رہے گا۔ٹورنامنٹ میں کل 50 ٹیمو ں نے حصہ لیا۔فاٸنل میچ النور کلب نے شاہ الیون لطیفال کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرا دیا ۔مہمان خصوصی راجہ بابر قرامات ،اسرارالحق اور اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر ٹرپل ا ے ایسوسی ایٹس امتیاز کیانی نے ٹیمو ں میں انعامات تقسیم کٸے۔فاتح ٹیم کو ٹرافی 300,000روپے اور شیلڈ سے نوازا گیا۔متعدد دیگر کھلاڑیوں کو مختلف کیٹگریز میں ٹرافیاں دی گٸیں۔ٹورنامنٹ میں مقامی لوگو ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور میچو ں سے لطف اندوز ہوٸے۔