نوجوان منگنی ختم ہونے کا صدمہ برداشت نہ کر سکا، منگیتر کو قتل کرکے خودکشی کر لی
فیصل آباد (مسائل نیوز) فیصل آباد میں منگنی ختم ہونے پر نوجوان نے منگیتر کو فائرنگ کرکے کے قتل کر دیا۔فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان منگنی ختم ہونے کا صدمہ برداشت نہ کر سکا۔نوجوان نے فائرنگ کر کے منگیتر کو موت کی نیند سلا دیا جو میٹرک کی طالبہ تھی۔بعد ازاں نوجوان نے خود کو بھی گولی مارلی۔
یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا جب آمنہ چنگ چی رکشے میں سوار ہو کر سکول جا رہی تھی کہ اچانک منگیتر نے وہاں پہنچ کر رکشے کو روکا اور لڑکی کو اتار کر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔قتل کے فوری بعد لڑکے نے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔پولیس کے مطابق لڑکا اور لڑکی آپس میں کزن تھے۔
لڑکی کے گھر والوں نے منگنی ختم کردی تھی جس پر ملزم دلبرداشتہ تھا۔
- Advertisement -
خوفناک واقعے کی وجہ سے علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا جب کہ پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔سٹی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔دوسری جانب تھانہ حیات آباد پولیس پشاورنے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے قتل میں ملوث ملزم کی فرار کی کوشش ناکام بنا کر اسے گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ حیات آباد تیمور سلیم خان نے بتایا کہ طلاع ملی کہ حیات آبادفیز3گلی نمبر5مکان نمبر70 میں چھریوں کے وار کرکے خاتون کو قتل کیا ہے،جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مزکورہ گھر پہنچ کرکرنعش کوتحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ موقع پر موجود گھریلو ملازم کے بیان میں بار بار تضاد آنے پر گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا ۔
تھانہ منتقلی کے بعد مزید تفتیش سے پتہ چلا کہ گھریلو ملازم آصف ولد خیال بادشاہ ساکن نحقی داودزئی نے تنخواہ کے تنازعہ پر چھری کے پے درپے وار کرکے اپنی مالکن مسما ة(ث)زوجہ منور ریاض کو قتل کیا ہے جس کے خلاف مدعی منور ریاض کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
[…] آباد(مسائل نیوز)نوجوان خودکشی عمارت کی چھٹی منزل سے کود کر بھی زندہ بچ گیا۔ تفصیلات […]
[…] کبیروالہ (مسائل نیوز)کبیر والہ میں کار میں بیٹھے شخص نے راستہ نہ دینے جیسی معمولی بات پر موٹرسائیکل سوار شہری پر گولیاں برسا دیں۔ […]