ہمیں فوج سے لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے، عمران خان
اسلام آباد(مسائل نیوز) تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں فوج سے لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی پاک فوج کے خلاف ہے۔ میڈیا اور قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ا?ج بتایا جارہا ہے کہ ہم غدار ہیں اور یہ محب وطن ہیں، فوج اور ہمارے درمیان لڑائی کی سازش کرنے والے امپورٹڈ حکومت میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے مفادات ملک سے باہر ہیں، یہ ا?ج ہمیں کہہ رہے ہیں کہ ہم غدار ہیں، آپ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو فوج کے خلاف کھڑا کردیں تو اس سے زیادہ خطرناک بات کوئی نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، کرپٹ پارٹیاں کبھی فنڈ ریزنگ نیہں کرسکتیں، ضمنی الیکشن میں انہوں نے بھرپور دھاندلی کی پھر بھی ان کے تمام منصوبے فیل ہوگئے۔
عمران خان نے کہا کہ ساری تفصیلات الیکشن کمیشن میں دی ہیں لیکن پھر بھی نزلہ ہم پر گررہا ہے، لوگوں نے ہمیں پیسے دیے ہمارے پاس ا?ڈٹ بک موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں اگلے الیکشن نہیں ہراسکتے اس لیے یہ ٹیکنیکل ناک ا?ؤٹ کی کوشش کررہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ سے جو کچھ لیا ہے قانون کے مطابق لیا ہے، ممنوعہ فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس میں یہ لوگ مجھے نااہل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اب یہ میری کردار کشی کی مہم چلائیں گے جبکہ میرا مؤقف چلانے والوں کو بند کرنا شروع کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ یوٹیوبر اور سوشل میڈیا کی طرف ا?ئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو بڑی تکلیف تھی کہ عمران خان اور فوج ایک ہی پیج پر ہیں اور نئی دہلی نے ہمیں بدنام کرنے کے لیے ڈس انفولیب قائم کی لیکن ہمارے سوشل میدیا کے جوانوں نے ڈس انفولیب کو بے نقاب کیا۔عمران خان نے کہا کہ رجیم چینج کی سازش اب بھی جاری ہے، ہماری حکومت گرانے کے بعد بھارت میں خوشیاں منائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میر جعفر اور میر صادق نے مل کر بیرونی سازش سے میری حکومت گرائی۔انہوں نے نواز شریف او ر آصف زرداری کی اداروں کے خلاف مبینہ تقاریر کے کلپس بھی چلائے،