حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے
اسلا م آباد (مسائل نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی ہماری آواز دبا نہیں سکتا، شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے اجلاس میں بابر اعوان، اسد عمر اور شیریں مزاری سمیت پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوئی۔ پی ٹی آئی اجلاس میں شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران عمران خان نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہماری آواز دبا نہیں سکتا، شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا ہے۔