ڈالرکی قیمت میں بڑی کمی عوام کیلئے خوشخبری
سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرموصول ہونے کے بعد ڈالر کی قدر میں بڑی کمی آگئی ہے۔
- Advertisement -
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرموصول ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر1 روپے 30 پیسے سستا ہو گیاہے۔ جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔گزشتہ کاروباری روز ڈالر 279 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283روپے کا ہے۔
قبل ازیں کاروبار کےآغاز پر ایک امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوا تھا،انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 70 پیسے مہنگاہوکر281روپے 50پیسے کا ہوگیا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔100 انڈیکس میں 536 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا ہے۔ 100 انڈیکس 45 ہزار 121 پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
[…] ڈالرکی قیمت میں بڑی کمی عوام کیلئے خوشخبری […]
[…] ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ […]