فیصل بلوچ نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر سینکڑوں افراد کی زندگیاں بچائیں،بریگیڈئیر عابد مظہر
کوئٹہ(مسائل نیوز)چیف آف اسٹاف 12کور بریگیڈئیر عابد مظہر نے آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ سے آج ہیڈکوارٹر 12 کور میں ملاقات کی۔

- Advertisement -
چیف آف اسٹاف بریگیڈئیر عابد مظہر نے فیصل بلوچ کی جرأت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
بریگیڈئیر عابد مظہر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کیجانب سے آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ کو ان کی انسانی خدمت کے اعتراف میں تنہیتی شیلڈ اور نقد انعام دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل بلوچ نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر سینکڑوں افراد کی زندگیاں بچائیں۔