MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عامر لیاقت کے انتقال کے بعد عاطف اسلم کی کونسی ویڈیو مقبول ہو رہی ہے؟

3 507

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)ایم این اے عامر لیاقت حسین کے اچانک انتقال نے پاکستانی عوام، شوبز و سیاسی شخصیات کو افسردہ کردیا ہے، سوشل میڈیا پر مرحوم کو یاد کرتے ہوئے مختلف پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔

عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد سے سوشل میڈیا پر عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے ایک پُرانے انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ ہمارے معاشرے کی حقیقت بتا رہے ہیں۔

یہ ویڈیو کلپ میزبان و سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے شو کا ہے جس میں عاطف اسلم نے کہا تھا کہ ’ہمارے ملک میں اگر آپ کو لیجنڈ بننا ہے تو اس کے لیے آپ کو مرنا پڑے گا کیونکہ جب تک مریں گے نہیں کوئی آپ کو لیجنڈ نہیں بنائے گا‘۔

عاطف اسلم نے کہا کہ ’یہ ہمارے لیے بےحد افسوس کی بات ہے، ہم نے ایسی کئی شخصیات کو کھو دیا ہے، جنہیں اُن کی زندگی میں کبھی سراہا نہیں گیا لیکن جب وہ دُنیا سے چلے گئے تو یہ کہا گیا کہ بہت زبردست انسان تھا، اس جیسی شخصیت تو کوئی تھی ہی نہیں‘۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ 9 جون، جمعرات کے روز عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے تھے اور گزشتہ روز اُن کی تدفین کی گئی۔

عامر لیاقت حسین کی زندگی میں سوشل میڈیا پر اُنہیں بےحد تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز)پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست این اے 245 پر ضمنی انتخاب کا […]

  2. […] نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے پنجاب کے وزیرِ اعلی کے انتخاب پر کسی کا نام لیے بغیر […]

  3. […] نیوز) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ ان کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ مسجد الحرام […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.